شاہ عباس سوم
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(فارسی میں: شاه عباس سوم) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | دسمبر1732ء قوچان |
||||||
وفات | جنوری1740ء (7–8 سال)[1] سبزوار |
||||||
شہریت | سلطنت صفویہ | ||||||
والد | طہماسپ دؤم | ||||||
خاندان | صفوی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
شاہ | |||||||
برسر عہدہ 7 ستمبر 1732 – 8 مارچ 1736 |
|||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
شاہ عباس سوم (پیدائش: جنوری 1732ء – وفات: فروری 1740ء) صفوی سلطنت کا آخری حکمران تھا جو نادر شاہ کے زیر اثر کٹھ پتلی حکمران رہا۔ وہ شاہ طہماسپ دؤم کا بیٹا تھا۔
سوانح
[ترمیم]شاہ عباس کی پیدائش ماہِ جنوری 1732ء میں ہوئی۔ شاہ عباس کے والد شاہ طہماسپ دؤم اور والدہ شاہپوری بیگم تھیں۔ نادر شاہ نے 1732ء میں جب شاہ طہماسپ دؤم کو تخت و تاج سے معزول کرتے ہوئے الگ کر دیا تو شاہ عباس کو محض تخت ایران کا نمائندہ بادشاہ بنایا گیا۔ شاہ عباس کی رسمی تخت نشینی 7 ستمبر 1732ء کو کی گئی۔1732ء سے 1736ء تک نادر شاہ خود تمام اختیارات سمیٹے فارس پر حکومت کرتا رہا اور رسمی طور پر شاہ عباس کو تخت نشیں رکھا گیا۔ چند سال تک شاہ عباس رسمی طور پر شہنشاہ ایران رہا۔ مارچ 1736ء میں نادر شاہ نے شاہ عباس کو معزول کرکے بیہق اُس کے والد کے پاس جیل بھیج دیا۔ مارچ 1736ء میں نادر شاہ شہنشاہ ایران بن گیا اور فارس سے صفوی سلطنت کا خاتمہ ہو گیا۔
وفات
[ترمیم]فروری 1740ء میں نادر شاہ کے حکم سے شاہ عباس کو قتل کر دیا گیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ماقبل | شہنشاہ ایران 16 اپریل 1732ء– 22 جنوری 1736ء |
مابعد |
ماقبل | سربراہ صفوی سلطنت 1732–1736 |
مابعد |
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1013522567 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0