شاہ بلوط
Appearance
شاہ بلوط ایک درخت کا نام ہے اور اس پر پیدا ہونے والی پھلی کو بھی یہی نام دیا جاتا ہے۔ اس کو انگریزی میں چیسٹ نٹ (Chestnut) کہتے ہیں۔
شاہ بلوط کا پھل؛ جوز؛ اخروٹ؛ ایک درخت کا کھایا جانے والا جوز (اخروٹ کی قسم کا پھل)، یہ درخت بیچ یعنی سفیدے کے خاندان کی جنس بلوط (Castanea) سے تعلق رکھتا ہے؛ شاہ بلوط کا درخت یا اس کی لکڑی؛ دوسرے اشجار جو اس سے مشابہ ہیں، جیسے موترا (Horse Chestnut)؛ سرخی مائل خاکی رنگ؛ سرخی مائل خاکی رنگ کا گھوڑا جس کی ایال اور دم بھی اسی رنگ کی ہوں، سرنگ یا کمیت گھوڑا؛ گھوڑے کی ٹانگ کی اندرونی طرف کا گٹا۔ (بول چال) گھسا پٹا لطیفہ یا فرسودہ مذاق؛ کوئی چیز جو بار بار دہرانے سے پامال ہو جائے یا بری لگنے لگے۔ (صفت) سرخی مائل خاکی؛ شاہ بلوطی یا شاہ بلوط کے متعلق۔[1]
ویکی ذخائر پر شاہ بلوط سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان