مندرجات کا رخ کریں

سیہہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سیہہ ایک ایسا جانور ہے جس کی پشت پر نوکدار کانٹے موجود ہوتے ہیں۔ یہ کانٹے اسے شکاری جانوروں سے بچاتے ہیں۔ سیہہ امریکہ، جنوبی ایشیاء اور افریقا میں پائی جاتی ہیں۔ کترنے والے جانوروں میں یہ تیسرا بڑا جانور ہے۔ عام طور پر سیہہ کی لمبائی 25 سے 36 انچ تک جبکہ 8 سے 10 انچ لمبی دم ہوتی ہے۔ ان کا اوسط وزن تقریباً ساڑھے پانچ کلو سے لے کر 16 کلو تک ہوتا ہے۔ گول مٹول سے یہ جانور عموماً بڑے اور سُست ہوتے ہیں۔ ان کی رنگت بھوری، سرمئی اور کبھی کبھار سفید بھی ہو سکتی ہے۔ کانٹوں کے اعتبار سے یہ خار پشت سے مشابہہ ہوتے ہیں۔

عام سیہہ سبزی خور ہوتی ہے اور سبزہ اور گھاس وغیرہ کھاتی ہے۔ سردیوں میں درختوں کی چھال بھی کھا لیتی ہے۔ اکثر درخت پر چڑھ کر اپنی خوراک بھی تلاش کرتی ہے۔ عموماً سیہہ شب بیدار جانور ہے تاہم دن کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کینیا میں سیہہ کو کھایا بھی جاتا ہے۔