سوالبارد کا بیجوں کا عالمی ذخیرہ
سوالبارد کا بیجوں کا عالمی ذخیرہ | |
---|---|
Svalbard globale frøhvelv | |
لوا خطا ماڈیول:Location_map میں 526 سطر پر: Unable to find the specified location map definition: "Module:Location map/data/Svalbard" does not exist۔ | |
عمومی معلومات | |
حیثیت | Complete |
قسم | Seed bank |
مقام | اسپیتسبرگن |
شہر یا قصبہ | لانگایربین |
ملک | ناروے |
متناسقات | 78°14′09″N 15°29′29″E / 78.235867°N 15.491374°E |
بلندی | 130 میٹر (430 فٹ) |
سنگ بنیاد | 19 June 2006[1] |
لاگت | 45 million kr (امریکی ڈالر9 million) |
تکنیکی تفصیلات | |
منزلوں کی تعداد | 1 |
منزل رقبہ | ~1,000 میٹر2 (~11,000 فٹ مربع)[3] |
ایوارڈز اور انعامات | Norwegian Lighting Prize for 2009 No.6 TIME's Best Inventions of 2008 |
ویب سائٹ | |
دفتری ویب سائٹ |
سوالبارد مملکت ناروے کا شمالی ترین علاقہ ہے جو چند جزائر پر مشتمل ہے۔ یہاں دنیا بھر سے لا کر 9 لاکھ 30 ہزار اقسام کے بیجوں کو ایک پہاڑ میں سرنگ کھود کر کولڈ اسٹوریج میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ اگر دنیا میں تیسری یا چوتھی جنگ عظیم اور بھیانک تباہی کے بعد ساری نباتات ختم ہو جائے تو بچ جانے والے چند انسانوں کے لیے خوراک کے شدید مسائل ہو جائیں گے۔ ایسے موقع پر ان محفوظ شدہ بیجوں کی مدد سے دنیا کو دوبارہ بسانے میں مدد ملے گی۔ پبلک میڈیا میں اسے اکثر Doomsday Vault کہا جاتا ہے۔
Svalbard Global Seed Vault قطب شمالی سے صرف 1300 کلومیٹر یعنی 810 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ بے انتہا سرد مقام ہے اور اور یہاں زلزلے آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ سطح سمندر سے اس سرنگ کی اونچائی 430 فٹ ہے اور کسی سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہے۔ بیجوں کو منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاتا ہے۔ اگر ریفریجریشن کا نظام عارضی طور پر خراب بھی ہو جائے تو ارد گرد جمی برف کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ بڑھنے نہیں پاتا۔
اس جگہ پہرہ داری کا انتہائی سخت نظام ہے۔
اگرچہ دنیا میں کئی اور بھی بیجوں کے ذخیرے ( seed banks ) ہیں مگر وہ نیوکلیئر جنگ جھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ ان زہریلے بیجوں کا ذخیرہ ہے جو جینیٹک انجینیئرنگ کی مدد سے بنائے گئے ہیں اور حیاتاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Work begins on Arctic seed vault"۔ بی بی سی نیوز۔ 19 June 2006۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولائی 2011
- ↑ Doug Mellgren (27 February 2008)۔ "'Doomsday' seed vault opens in Arctic"۔ MSNBC.com۔ Associated Press۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولائی 2011
- ↑ "Description of the facility"۔ Norwegian Ministry of Agriculture and Food۔ 25 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2012