سلیم بی بی بھروانا
سلیم بی بی بھروانا | |
---|---|
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی | |
آغاز منصب 15 اگست 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1957ء (عمر 66–67 سال) |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف |
اولاد | غلام بی بی بھروانہ[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سلیم بی بی بھروانا ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
سلیم بی بی سن 2018 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔سلیم بی بی نے 13 اگست 2018 کو پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
ابتدائی اور ذاتی زندگی
[ترمیم]سلیم بی بی بھروانا یکم جنوری 1957 کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئیں اور ان کی مستقل رہائش جھنگ ہی میں ہے[1]۔ ان کے والد کا نام مہر محمد اقبال ہے۔ سلیم بی بی کی تعلیم کے بارے میں کوئی قابل تصدیق مواد میسر نہیں ، گمان غالب ہے کہ وہ پڑھی لکھی نہیں ہیں۔
سلیم بی بی بھروانا کی بیٹی غلام بی بی بھروانا دو دفعہ قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں، پہلی دفعہ 2002 سے 2007 کی اسمبلی میں اور دوسری دفعہ 2008 سے 2013 کی قومی اسمبلی میں۔ سلیم بی بی زراعت سے منسلک ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ سیاست دان بھی ہیں ۔[2]
سیاسی کیریئر
[ترمیم]وہ 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 96 (چنیوٹ چہارم) سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ [3]
سلیم بی بی پنجاب اسمبلی میں نووارد ہیں اور پڑھی لکھی بھی نہیں ہیں اس وجہ سے وہ خاموش طبع اور غیر فعال صوبائی اسمبلی رکن ہیں جو کسی بھی قائمہ کمیٹی کی رکن نہیں ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی میں ایک بھی سوال نہیں پوچھا ، نہ ہی کسی اسمبلی کی قرارداد میں شریک رہیں چاہے وہ نجی ہو یا مشترکہ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "سلیم بی بی بھروانا کی پنجاب صوبائی اسمب سرکاری سیاسی کوائف"۔ www.pap.gov.pk۔ Punjab Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018
- ↑ "نئے ممبران 245- دو جوڑے صوبائی اسمبلی پنجاب میں: پنجاب صوبائی اسمبلی میں نئے چہروں کی بہار"۔ 2 June 2013
- ↑ "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2018