مندرجات کا رخ کریں

سبرہ بن معبد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سبرہ بن معبد
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 7ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سبرہ بن معبدصحابی رسول ﷺ ہیں۔

نام ونسب

[ترمیم]

سبرہ نام ،ابو ربیع یا ابو ثربہ کنیت،نسب نامہ یہ ہے سبرہ بن معبد بن عوسجہ بن حرملہ ابن عوسجہ جہنی

اسلام وغزوات

[ترمیم]

زمانہ اسلام کا تعیین نہیں بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ میں مشرف باسلام ہو چکے تھے؛چنانچہ غزوۂ خندق میں شریک تھے فتح مکہ میں بھی ہمرکاب تھے؛چنانچہ بیان کرتے ہیں کہ فتحِ مکہ کے سال جب ہم مکہ میں داخل ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے متعہ کی اجازت دیدی، لیکن پھر مکہ سے نکلنے کے بعد اس کی ممانعت فرمادی [1]حجۃ الوداع میں ساتھ تھے۔

وفات

[ترمیم]

ان کا مکان مدینہ میں جہینہ کے محلہ میں تھا، آخر عمر میں ذی المروہ میں منتقل ہو گئے تھے اوریہیں امیر معاویہ کے عہدِ خلافت میں وفات پائی وفات کے بعد ایک لڑکا ربیع یادگار چھوڑا۔[2] [3]

فضل وکمال

[ترمیم]

مدینہ میں گھر تھا اس لیے آنحضرتﷺ کے اقوال سننے کا کافی موقع ملتا تھا حدیث کی کتابیں ان کی مرویات سے خالی نہیں ہیں مسلم میں بھی ان کی ایک روایت موجود ہے۔ [4]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مسلم:1/36
  2. اصابہ:3/64
  3. ابن سعد،جلد4،ق2،صفحہ99
  4. (تہذیب الکمال:133)