مندرجات کا رخ کریں

رضا ہمدانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رضا ہمدانی
معلومات شخصیت
پیدائش 25 دسمبر 1910ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 جولا‎ئی 1994ء (84 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  ادیب   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی ،  ہندکو ،  پشتو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

نامور شاعر و ادیب


نام مرزا رضا حسین اور رضا تخلص تھا۔ شاعر اور ادیب۔

پیدائش

[ترمیم]

25 دسمبر 1910ء کو پشاور میں پیدا ہوئے،

تعلیم

[ترمیم]

کلام مجید کے چھ پارے حفظ کرنے کے بعد ابتدائی تعلیم حاصل کی، پشاور سے میٹرک، منشی اور پشتو فاضل کے امتحانات پاس کیے۔

صحافت

[ترمیم]

اردو اور فارسی میں شعر کہے۔ بزم سخن پشاور، ادبستان پشاور کے ناظم رہے۔ اور انجمن ترقی اردوسرحد کے سیکرٹری بھی رہے۔1938ء میں ماہنامہ ند 1939ء میں ہفتہ وار شباب پشاور سے اور 1940ء میں ہفتہ وار اخبار شباب لاہور سے نکالا۔

شعر و ادب

[ترمیم]

رضا ہمدانی اردو کے علاوہ فارسی، ہندکو اور پشتو میں بھی شعر کہتے تھے۔ کئی رسائل کے مدیر رہے۔ انھوں نے ہند کو فلموں ’’قصہ خوانی‘‘ اور ’’بدمعاش‘‘ کے لیے گیت بھی لکھے۔ رضا ہمدانی کی تصانیف ایک درجن کے قریب ہیں جو ادبی ،ثقافتی اور تاریخی وسوانحی، دینی و مذہبی موضوعات سے متعلق ہیں

تصانیف

[ترمیم]

تصانیف میں مراۃ الاسلام، جمال الدین افغانی، خوشحال خان کے افکار، رحمان بابا کے افکار، ادیبات سرحد وغیرہ۔ افسانے، ڈرامے اور تنقیدی مضامین بھی لکھتے ہیں۔ اصنافِ سخن میں غزل ،نظم ،رباعی، قطعہ سبھی میں طبع آزمائی کی ہے۔ پشتو ادب کو اردو دان دنیا سے متعارف کرانے میں بھی انھیں اولیت حاصل رہی۔

ان کی بعض تصانیف پر رائٹرز گلڈ ، اباسین آرٹ کونسل اور یونیسکو کی جانب سے انعامات مل چکے ہیں۔ ’’رگ مینا‘‘ اور ’’صلیب فکر‘‘ ان کے شعری مجموعوں کے نام ہیں۔

وفات

[ترمیم]

پشاور میں 10 جولائی 1999ء کو 89 سال کی عمر میں وفات پائی۔[1]

نمونہ کلام فارسی

[ترمیم]
از پرتو رخسارش هر ذره مينا مستوز تابش گيسويش روح يد بيضا مست
ناگاه بباغ آمد آن سرو تمنا مستهر خار گلستان شد چو نرگس شهلا مست
از مستي اشعارم وز شوخي گفتارمخيام به كوثر مست حافظ به مصلا مست

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:419

سیری در ادبیات فارسی هند و پاکستانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ichodoc.ir (Error: unknown archive URL)