رس گلہ
رسگلے | |
متبادل نام | رس گلہ، رسگلہ |
---|---|
اصلی وطن | بھارت، پاکستان |
بنیادی اجزائے ترکیبی | چھینا، سمولینا، شکر |
رس گلہ ((بنگالی: রসগোল্লা)) جنوبی ایشیاء خصوصاً پاکستان اور بھارت کی ایک مشہور مٹھائی ہے۔ یہ نرم اور رس بھری ہوتی ہے۔ اس کی شکل گول یا لمبوتری اور رنگ سفید، ہلکا گلابی یا پیلا ہو سکتا ہے۔ یہ تاریخی طور پہ برصغیر پاک و ہند کی ریاست اڑیسہ (موجودہ نام: اوڈیشا) سے منسوب کی جاتی ہے۔ پاکستان میں رس گلے ہر علاقے اور صوبے میں مشہور ہیں اور اپنی ایک انفرادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کے بنانے میں تازہ پنیر، میدہ اور چینی استعمال ہوتے ہیں۔ پنیر اور میدے کی چھوٹی چھوٹی گولیوں کو چینی کے شیرے میں پکایا جاتا ہے، جس سے شیرینی ان کے اندر تک بھر جاتی ہے۔ اسی اعتبار سے اسے رس گلہ کہا جاتا ہے۔ آرائش کے لیے پستہ، بادام یا باریک کٹا ہوا ناریل بھی چھڑک دیا جاتا ہے۔ رس گلے سے ملتی جلتی ایک مٹھائی رس ملائی بھی ہے لیکن اجزاء اور بنانے کے طریقے کے ساتھ ساتھ رس ملائی ذائقے میں بھی مختلف ہوتی ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر رس گلہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
نگار خانہ
[ترمیم]-
رسگلہ اور گلاب جامن