رائتہ
Appearance
کھیرے اور پیاز کا رائتہ | |
متبادل نام | پچھادی |
---|---|
منسلک قومی پکوان | پاکستان ،ہندوستان، نیپال |
درجہ حرارت | سرد |
بنیادی اجزائے ترکیبی | دہی، زیرہ، پیاز ، پودینہ |
تغیرات | دہی چٹنی |
رائتہ جنوبی ایشیا میں کھانوں کے ساتھ پیش کی جانے والی مرغوب غذا ہے۔
تیاری
[ترمیم]زیرہ اور کالی سرسوں کے بیج کو بھون کر ملایا جاتا ہے۔ پھر اس میں ، کچی سبزیاں یا پھل جیسے کھیرا، ککڑی ، پیاز ، گاجر ، انناس ، پپیتا اور دہی شامل کیا جاتا ہے۔ کچے ادرک اور لہسن کا پیسٹ ،اور ہری مرچ کا پیسٹ ذائقہ کو تقویت بخش بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہندوستان کیے مختلف خطوں میں مختلف اقسام کا رائتے استعمال کیے جاتے ہیں ان میں سے ایک بوندی رائتہ بھی ہے جسے بیسن یا پسے ہویے چنوں سے تیار کیا جاتا ہے ۔ پھر اس میں مصالحہ جات شامل کیے جاتے ہیں ۔ رائتے کو ٹھنڈا پیش کیا جاتا ہے جو مصالحہ دار کھانوں کے ساتھ فرحت بخش احساس دیتا ہے۔ [1]
سبزیوں کے رائتے
[ترمیم]- باتھوا کا رائتہ جو سردیوں میں ہریانہ میں مشہور ہے [2]
- ککڑی کا رائتہ
- چقندر کا رائتہ
- پودینہ اور مونگ پھلی کا رائتہ
- پیاز دھنیا رائتہ
- پیاز ٹماٹر رائتہ
- آلو کا زرائتہ
- لوکی کا رائتہ
- پالک رائتے
پھلوں کے رائتے
[ترمیم]- کیلے کا رائتہ
- آم کا رائتہ
- امرود کا رائتہ
- انگور کا رائتہ
- انناس کا رائتہ
- انار کا رائتہ
- ناشپاتیوں کا رائتہ
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ American Dietetic Association (2009)۔ Cultural Food Practices۔ American Dietetic Associat۔ صفحہ: 244۔ ISBN 9780880914338
- ↑ Bathua ka Raita | Haryana bathua recipe | Indian cuisine آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ masterchefu.com (Error: unknown archive URL), masterchefu.com.