ذو الشمالین بن عبد عمرو
ذو الشمالین بن عبد عمرو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 863ء مکہ |
وفات | 13 مارچ 624ء (29–30 سال) بدر |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |
ذو الشمالين عمير بن عبد عمرو الخزاعی غزوہ بدر میں شہید ہونے والے مہاجر صحابی تھے۔
نام و نسب
[ترمیم]عمیر نام،ابو محمد کنیت، ذوالشمالین لقب، نسب نامہ یہ ہے،عمیر بن عبد عمرو بن نضلہ بن عمرو بن غبشان بن سلیم بن مالک بن عبسی بن حارثہ عمرو بن عامر الخزاعی۔
ذوالشمالین اور ذوالیدین نام میں اختلاف
[ترمیم]بعض ارباب سیر ذوالشمالین اورذوالیدین ایک ہی شخص کو قرار دیتے ہیں جو محض التباس ہے،یہ دونوں دو شخص ہیں، احادیث سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے ذوالیدین کا یہ واقعہ بہت مشہور ہے، جس کو صحیحین نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کیا ہے کہ ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ نے 4 رکعتوں کی بجائے دوہی رکعتیں نماز پڑھ کر سلام پھیردیا، تمام صحابہ متحیر تھے؛لیکن کسی کو پوچھنے کی ہمت نہ پڑتی تھی،ذوالیدین جری آدمی تھے،انھوں نے بڑھ کر پوچھا یا رسول اللہ نماز کم کردی گئی یا آپ بھول گئے، آنحضرت ﷺ نے صحابہؓ، سے تصدیق چاہی،سبھوں نے تائید کی کہ ہاں آپ نے دوہی رکعتیں پڑھیں، تصدیق کے بعد آپ نے بقیہ دورکعتیں پوری کرکے سجدہ سہو کیا[1] اس روایت کے راوی ابوہریرہؓ ہیں جو غزوہ خیبر 7ھ میں اسلام لائے اور ذوالشمالین اس کے پانچ سال قبل بدر 2ھ میں شہید ہو چکے تھے، اس لیے ذوالیدین اور ذوالشمالین ،دونوں ایک شخص نہیں ہو سکتے ،دونوں کے نام میں بھی فرق ہے،ذوالیدین کا نام خرباق ہے اور ذوالشمالین کا عمیر تھا۔
اسلام وہجرت
[ترمیم]ان کا زمانہ اسلام متعین نہیں قبول اسلام کے بعد مدینہ ہجرت کی اور سعد بن خثیمہ کے مہمان ہوئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور یزید بن حارث میں مواخاۃ کرادی۔ انھوں نے اپنی بیٹی نعم بنت عبد بن الحارث سے نکاح کیا جس سے ان کے بیٹا عمیر اور بیٹی ریطہ ہوئے۔
شہادت
[ترمیم]ذوالشمالین مدینہ منورہ آنے کے بعد بدر عظمیٰ میں شریک ہوئے، ان کا اوّل وآخر غزوۂ یہی تھا، اس میں جام شہادت پی کر پاک وصاف دنیا سے اٹھ گئے، [2] غربت کے غمگسار بھائی یزید نے بھی جو زندگی میں رفیق تھے، سفر آخرت میں ساتھ نہ چھوڑا اور انھوں نے بھی اسی غزوہ میں مرتبہ شہادت حاصل کیا۔ اس وقت ان کی عمر 30 سال تھی۔[3]