مندرجات کا رخ کریں

خندہ صوباشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خندہ صوباشی
(ترکی میں: Hande Subaşı ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 21 فروری 1984ء (40 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انقرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی استنبول یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹیلی ویژن اداکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خندہ صوباشی (ترکی زبان: Hande Subaşı) ترک اداکارہ ہیں۔

سوانح

[ترمیم]

21 فروری 1984ء کو انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ سینٹ پولچیری فرانسز اسکول اور قاضی کوئے آناطولی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ استنبول یونیورسٹی کے شعبہ فرانسیسی ترجمہ و تشریح سے گریجویشن کی۔ سنہ 2005ء میں وہ ملکہ حسن ترکی (مس ترکی بیوٹی) مقابلے کی فاتح تھیں۔ پھر انھوں نے عالمی ملکہ حسن (مس ورلڈ) کے مقابلے میں ترکی کی ترجمانی کی اور بہترین لباس کے لیے اعزاز حاصل کیا۔

ٹی وی سیریز ”آداق“ اور ”قوش‌دیلی“ میں کام کرنے کے بعد انھوں نے اے ٹی وی پر نشر ہونے والے ”الوداع روم‌ایلی“ میں واحدہ کا کردار نبھایا۔

سنہ 2007ء میں شو ٹی وی پر نشر ہونے والے ”شرقی سویله‌مک لازم“ کے پہلے سیزن میں حصہ لیا۔

2009 میں انھوں نے محسون قرمزگل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "گونش گوردم“ اور 2010ء میں بوغاچخان دوندار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”گله‌جكدن بر گون“ میں کام کیا۔

خندہ نے 25 اگست 2012ء کو جان طورسان سے شادی کی۔ 2016ء میں طلاق ہو گئی۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm2204395/ — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولا‎ئی 2016
  2. بنام: Hande Subaşı — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/123031