خان حبیب اللہ خان
خان حبیب اللہ خان | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
چیئرمین سینٹ پاکستان | |||||||
مدت منصب 6 اگست 1973 – 4 جوالائی 1977 | |||||||
| |||||||
وزیر داخلہ پاکستان | |||||||
مدت منصب 13 جون 1962 – 23 مارچ 1965 | |||||||
صدر | ایوب خان | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 اکتوبر 1901ء علی گڑھ |
||||||
وفات | 5 دسمبر 1978ء (77 سال) پشاور |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایڈورڈز کالج |
||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
خان حبیب اللہ خان ایوب خان کی حکومت کے دوران پاکستان کے وزیر داخلہ تھے بعد میں انھوں نے ذو الفقار علی بھٹو کی انتظامیہ کے دوران چئیرمین سینیٹ پاکستان کے طور پر خدمات انجام دیں۔
پاکستانی سیاست دان۔ ضلع بنوں میں پیدا ہوئے۔ 1924ء میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی۔ اے کیا اور 1926ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی۔ اے، ایل ایل بی کیا۔ 1927ء میں بنوں میں، وکالت شروع کی۔ تین مرتبہ مقامی بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔ طالب علمی کے زمانے ہی سے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ آل انڈیا کانگرس کے پرجوش کارکن تھے۔ 1930ء میں سیاسی سرگرمیوں کی پاداش میں 3 سال کی سزا ہوئی۔1932ء میں صوبہ سرحد کی پہلی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1937ء میں کانگرس سے قطع تعلق کر کے خاکسار تحریک میں شامل ہو گئے۔ 1940ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1940ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور صوبائی مسلم لیگ کے الیکشن بورڈ کے سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1946ء میں صوبائی اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ 1947ء کے آخر میں مستعفی ہو گئے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر مامور ہوئے۔ 1962ء کے انتخابات میں مغربی پاکسان صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ جون 1962ء تا مارچ 1965ء مرکز میں وزیرداخلہ رہے۔ 1965ء کے انتخابات میں دوبارہ صوبائی اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ 16 اگست 1973ء تا 5 جولائی 1977ء سینٹ کے چیرمین رہے۔