خ
اردو حروفِ تہجی کا دسواں حرف جو عربی، فارسی اور دیگر زبانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ فارسی کا نواں اور عربی کا ساتواں حرف ہے۔ ابجد کے لحاظ سے اس کے اعداد 600 شمار ہوتے ہیں۔ بیشتر ہندوستانی زبانوں میں نہیں ہوتا اس لیے وہ لوگ اس کی جگہ 'کھ' کی آواز نکالتے ہیں۔ مگر اہلِ زبان درست لہجہ اختیار کرتے ہیں۔
لفظ میں مقام: | الگ | آخر میں | درمیان میں | شروع میں |
---|---|---|---|---|
شکل: | خ | ـخ | ـخـ | خـ |
حرف | خ | |
---|---|---|
یونیکوڈ نام | ARABIC LETTER KHAH | |
علامتی رمز | اعشاری | اساس سولہ |
یونیکوڈ | 1582 | U 062E |
یو ٹی ایف-8 | 216 174 | D8 AE |
عددی حرف حوالہ | خ | خ |
مزید
[ترمیم]اردو زبان کا حرف تہجی ہے۔ ١٩٥٦ء کو "تفسیر ایوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
حرف تہجی ١ - بہ اعتبار صوت اردو کا سولھواں حرف، عربی ترتیب ابتث کا ساتواں فارسی کا نواں اور ابجد کا چوبیسواں حرف۔ یہ ایک حلقی صغیری معمتہ ہے جس کا صحیح مخرج تالو کا پچھلا حصہ ہے۔ اسے خائے معجمہ اور خائے منقوطہ بھی کہتے ہیں۔ اردو میں خے اور عربی و فارسی میں خا تلفظ کرتے ہیں۔ اس کی قیمت بحساب جمل چھو سو (600) مقرر ہے۔ علم ہیت اور نجوم میں ستارۂ مریخ یا منگل کو ظاہر کرتا ہے فارسی مصادر کے مشقات میں اکثر "ز" یا "ش" سے بدل جانا ہے، جیسے: نواختن سے نواز، فروختن سے فروش۔ "بنگلہ کی طرح اردو، "ج" کا "ز" ، کا "ج" یا پنجابی کی طرح "ق" کا "ک" یا دکنی کی طرح "ق" کا "خ" تلفظ نہیں کرتی۔"
انگریزی الفاظ the tenth letter of the Hindustani alphabet (the seventh of the Arabic from which it is borrowed) called Kha|e manquta and ha-e mojama it is one of the guttural letters and has no corresponding sound in English but is approximately expressed by the Scottish pronunciation of ch in the word loch
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ (١٩٦٦ء، اردو لسانیات، ٣٩)