حرارت زا تعامل
Appearance
ایسا کیمیائی تعامل جس میں حرارت خارج ہو حرارت زا تعامل یا بر حرارتی تعامل (endothermic reaction) کہلاتا ہے۔دوسرے الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ جب کسی کیمیائی تعامل کے دوران حرارت خارج ہو یا حرارت، نظام سے خارج ہو تو ایسے تعامل کو حرارت زا تعامل کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا تعامل ہے جس میں کیمیائی عمل کے نتیجے میں حرارت کی شکل میں توانائی حاصل ہوتی ہے۔
کیمیائی عمل کے لیے جتنی توانائی درکار ہوتی ہے اس سے زیادہ توانائی خارج ہو جاتی ہے۔ یہ فالتو توانائی حرارت کی شکل میں پیدا ہوتی ہے۔
حرارت گیر تعامل
[ترمیم] تفصیلی مضمون کے لیے حرارت گیر تعامل ملاحظہ کریں۔
ایسا کیمیائی تعامل جس میں حرارت جذب ہو حرارت گیر یا در حرارتی تعامل (endothermic reaction) کہلاتا ہے۔ یا جب کسی تعامل کے دوران حرارت جزب ہو یا حرارت، نظام میں داخل ہو تو ایسے تعامل کو حرارت گیر تعامل کہتے ہیں۔