جاوید علاؤالدین
Appearance
رکن پنجاب اسمبلی
جاوید علاؤ الدین ساجد ولد چوہدری علاؤ الدین 27 مارچ 1965ء کو رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1990 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کیا۔ ایک ماہر زراعت ہیں، جس نے 1998ء سے 1999 کے دوران ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، اوکاڑہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 2002ء سے 2007ء، 2008ء سے 2013ء اور 2013ء سے 2018ء کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب۔ وہ عام انتخابات 2018ء میں مسلسل چوتھی بار پنجاب اسمبلی میں واپس آئے ہیں۔ ان کے چچا چوہدری ضیاء الدین 1997ء سے 1999ء کے دوران اس اسمبلی کے رکن رہے۔