تکریت
تكريت | |
---|---|
شہر | |
دریائے دجلہ کے کنارے صدام حسین کے محل کا ایک منظر | |
ملک | عراق |
ولایت | صلاحدین |
آبادی (2002) | |
• کل | 260,000 |
تکریت عراق کا ایک قصبہ ہے جو دار الحکومت بغداد سے 140 کلومیٹر شمال مغرب میں دریائے دجلہ کے کنارے سامرا کے قریب واقع ہے۔ 2002ء کے مطابق اس کی آبادی 28 ہزار 900 تھی اور یہ صوبہ صلاح الدین کا انتظامی مرکز ہے۔
ایوبی سلطنت کا بانی اور فاتح بیت المقدس صلاح الدین ایوبی 1137ء میں تکریت میں پیدا ہوا تھا جس نے صلیبی جنگوں کے دوران عیسائیوں کو مسلسل شکستیں دیکر عالمی شہرت حاصل کی اور 1187ء میں بیت المقدس کو صلیبیوں سے آزاد کرایا۔ عراق کا وہ صوبہ جس میں تکریت واقع ہے صلاح الدین ایوبی کے نام پر ہی صوبہ صلاح الدین کہلاتا ہے۔1394ء میں تیمور لنگ نے اسے تباہ کیا
پہلی جنگ عظیم کے دوران ستمبر 1917ء میں برطانوی افواج نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف جنگ کے دوران تکریت پر قبضہ کیا۔
یہ شہر عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بھی جائے پیدائش ہے جو 1937ء میں یہیں پیدا ہوئے۔ ان کے دور میں عراق پر زیر اقتدار پر حکومتی اراکین کی اکثریت اسی شہر سے تعلق رکھتی تھی۔
2003ء میں عراق پر امریکی جارحیت اور سقوط بغداد کے بعد صدام حسین اسی شہر کے نواح میں چھپ گئے اور بالآخر 13 دسمبر 2003ء کو امریکی افواج نے انھیں تکریت سے 15 کلومیٹر جنوب میں ایک زیر زمین پناہ گاہ سے گرفتار کر لیا۔
ویکی ذخائر پر تکریت سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |