مندرجات کا رخ کریں

بہبود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رفاہِ عامہ یا بہبود (انگریزی: welfare)، مالیاتی یا کسی اور انسانی فلاح کے لیے فراہم کی جانے والی امداد ہے۔ مختلف ممالک اور اسباق میں اس کی دیگر اقسام ہوتی ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں یہ بڑی حد تک حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد ہوتی ہے۔ یہ خیراتی اداروں، معاشرتی تنظیموں یا مذہبی گروہوں کی طرف سے بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اکثر بین الحکومتی طور پر یہ اقوام متحدہ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے۔

امریکہ اور کینیڈا میں، فلاح و بہبود کا سیاسی اعتبار سے ایک خاص مطلب ہوتا ہے؛ وہاں یہ اکثر غریبوں کے لیے مالی امداد کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔ البتاہ، یورپ میں اس کا ایک الگ ہی مطلب ہے جہاں یہ ایک یونیورسل سروس کے طور پر لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے، خواہ وہ امیر ہوں یا غریب؛ یعنی یہ سب کے لیے یکساں دستیاب ہوتی ہے۔ اس طرح ہر فرد واحد کو اس سے فائدہ پہنچتا ہے اور تمام شہریوں کے لیے سماجی حمایت کی ضمانت بھی ہو جاتی ہے۔ چنانچہ، بہبود ایک طرح کی سماجی اظہار یکجہتی ہوتی ہے۔