برساتی
Appearance
برساتی سے مراد حسب ذیل ہو سکتے ہیں:
- برساتی (لباس): برساتی یا رین کوٹ ایک مخصوص وضع کا لباس ہوتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو بارش کے موسم میں آسمان گرتے پانی کے چھینٹوں سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔ یہ عمومًا پلاسٹک یا لیدر کا بنا ہوتا ہے اور عام طور سے روزانہ پہنے جانے والے کپڑوں کے اوپر پہنا جاتا ہے۔ یہ کبھی تو صرف جسم کے اوپر حصوں پر، یعنی سر اور قمیص وغیرہ کے پوشیدہ کیے جانے والے اعضا کو بچانے کی کوشش کرتا ہے تو کبھی جسم کے نیچے حصوں یعنی پاؤں اور رانوں کو ڈھانکتا ہے۔ یہ لباس خاص طور پر بارش کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے۔
- برساتی (عمارت): کئی عمارتوں میں گھر کی چھت پر ہی ایک برساتی کمرہ ہوتا ہے جو اصل عمارت سے قدرے چھوٹا یا جداگانہ نوعیت سے تعمیر شدہ ہوتا ہے۔ اسے انگریزی زبان میں اسے پینٹ ہاؤز کہتے ہیں۔