مندرجات کا رخ کریں

بدر بن عبد اللہ خطمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بدر بن عبد اللہ خطمی ایک صحابی رسول ہیں۔

  • بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام بربر ہے یہ دادا ہیں ملیح بن عبد اللہ بن بدر کے۔ ملیح نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ یہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا پانچ باتیں پیغمبروںکی سنت ہیں۔ حیا، بردباری، پچھنے لگانا، مسواک کرنا، عطر لگانا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے مگر ابن مندہ نے ان کو سعدی لکھاہے اور ابو نعیم نے ان کو خطمی لکھا ہے اور ابن مندہ کو وہم ہو گیا ہے انھوں نے ملیح بن عبد اللہ کو سعدی لکھاہوا دیکھا اور انھوں نے سمجھا کہ یہ بدر کے پوتے ہیں لہذا انھوں ان بدر کو سعدی لکھ دیا مگر حق وہی ہے جو ابو نعیم نے لکھا ہے ان دونوں کو ابو نصر بن ماکولا نے لکھا ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد اول صفحہ 257 المیزان پبلیکیشنز لاہور