بادشاہ (ریپر)
بادشاہ (ریپر) | |
---|---|
(ہندی میں: बादशाह) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Aditya Prateek Singh Sisodia)[1] |
پیدائش | 19 نومبر 1989ء (35 سال) کرنال |
شہریت | پاکستان |
فنکارانہ زندگی | |
آلہ موسیقی | صوت |
پیشہ | میوزک پروڈیوسر ، نغمہ ساز ، گلو کار ، ریپر |
پیشہ ورانہ زبان | ہریانوی ، ہندی |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا جو خاص طور پر اپنے اسٹیج کے نام "بادشاہ" سے جانے جاتے ہیں،ایک بھارتی ریپر اور موسیقار ہیں۔ بادشاہ اپنے ہندی، ہریانوی اور پنجابی نغموں کی دھنوں کے لیے مشہور ہیں۔انھوں نے اپنے گروپ بینڈ مافیا منڈیر میں یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنا یہ شوق پیشہ کے طور پہ 2006 میں شروع کیا اور نوجوانوں میں اپنی ایک خاص پہچان اور ناموری بنا لی۔وہ 2012 میں ہنی سے علاحدہ ہو گئے اور اپنے آزادانہ گانے کر گئی چل سے خوب شہرت سمیٹی۔یہ گانا 2016 میں بالی وڈ فلم کپور اینڈ سنز میں شامل کیا گیا۔اس کی موسیقی کو بالی وڈ کی فلموں کے صوتی ٹریکز میں شامل کیا گیا جیسا کہ 2014 میں بننے والی فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور خوبصورت۔
حالاتِ زندگی اور تعلیم
[ترمیم]بادشاہ دہلی میں پیدا ہوئے۔ اُن کا اصل نام ادیتیا پریتیک سنگھ سسوڈیہ رکھا گیا۔ان کی ماں پنجاب اور والد ہریانہ کے رہنے والے تھے۔انھوں نے جیسمین سے شادی کی۔انھوں نے اپنی اسکول کی تعلیم بال بھارتی پبلک اسکول، پتم پورہ،دہلیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ en.m.wikipedia.org (Error: unknown archive URL) سے حاصل کی جہاں وہ اپنے اسکول کے طائفہ میں پرفارم کرتے تھے۔ایک مکمل موسیقار بننے سے پہلے وہ پنجاب انجینئر کالج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، چندی گڑھ سے تعلیم حاصل کر کے سول انجینئر بنے۔اس تعلیمی دورانیہ میں وہ نئی پنجابی دھنیں تخلیق کرنے کے حوالہ سے اپنی ایک پہچان قائم کر چکے تھے۔اس چیز نے انھیں ریپ تحاریر لکھنے پہ لگایا۔
اعزازت
[ترمیم]انھوں نے بہت سے فنکاروں کے ساتھ مل کے کام کیا جیسا کہ گپی گریوال، دلجیت دوسانجھ، منج میوسک، رفتار (ریپر)، نو اندر، آستھا گل اور کئی دوسرے فنکار۔اُن کا پہلا سنگل "ڈی جے والے بابو" آستھا گل کے ساتھ تھا جو انڈین آئی تیون چارٹ میں ریلیز کے 24 گھنٹوں میں پہلے نمبر پہ رہا۔علاوہ ازیں 30 گھنٹوں میں یو ٹیوب پہ اسے ایک ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ 2016 میں انھوں نے نیو اندر کے ساتھ "وکھرا سواگ" مکمل کیاکہ جو 2016 کے پنجابی میوزک ایوارڈز میں بہترین جوڑا/گروپ قرار پایا۔یہی نہیں بلکہ اس گانے نے اس سال کے بہترین نغمہ ہونے کا اعزاز بھی پایا۔
حوالہ جات
[ترمیم]1۔ [1] اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018