ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ (انگریزی: Event Horizon Telescope) ایک پراجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا مقصد بلیک ہول کی تلاش کرنا تھا۔اس پراجیکٹ میں 200 سے زائد ریسرچرز نے حصہ لیا اور دس سال سے زائد عرصہ اس ایک تصویر کو لینے کے لیے کام کیا۔اس پراجیکٹ میں 8 ریڈیو ٹیلی سکوپس کو زمین کے گرد خلاء میں اس طرح سے چھوڑا گیا کہ یہ 8 ٹیلی سکوپس آپس میں مل کر ایسے کام کریں کہ جیسے یہ 8 نہیں ایک ہی ٹیلی سکوپ ہے۔ ان آٹھوں ٹیلی سکوپس نے آپس میں مل کر ایک زمین جتنی بڑی ٹیلی سکوپ بن کر کام کیا اور پانچ دن میں اس بلیک ہول کی پکچر لی۔