ایلان رامون
Appearance
| ||||
---|---|---|---|---|
(عبرانی میں: אילן רמון) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائشی نام | (عبرانی میں: אילן וולפרמן)، (انگریزی میں: Ilan Wolfferman) | |||
پیدائش | 20 جون 1954ء [1][2] رمت غان |
|||
وفات | 1 فروری 2003ء (49 سال)[1][2] ٹیکساس |
|||
طرز وفات | حادثاتی موت | |||
شہریت | اسرائیل | |||
تعداد اولاد | 4 | |||
عملی زندگی | ||||
پیشہ | خلانورد ، پائلٹ ، فوجی افسر ، فوجی افسر | |||
مادری زبان | عبرانی | |||
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی | |||
خلا میں وقت | 22940 منٹ | |||
مشن | ایس ٹی ایس-107 |
|||
عسکری خدمات | ||||
شاخ | اسرائیلی فضائیہ | |||
عہدہ | کرنل | |||
لڑائیاں اور جنگیں | جنگ یوم کپور ، جنگ لبنان 1982 | |||
اعزازات | ||||
IMDB پر صفحات | ||||
درستی - ترمیم |
ایلان رامون (عبرانی: אילן רמון) (جون 20، 1954-فروری 1، 2003) اسرائیلی فضائیہ کا لڑاکا طیار تھا جو بعد میں سب سے پہلا اسرائیلی خلانورد بنا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]ایلان رامون رمات گان، اسرائیل میں پیدا ہوا اور بئر السبع میں پرورش پائی۔ رامون کا پہلا نام ایلان جس کے معنی عبرانی میں درخت کے ہوتے ہیں۔ اسے رامون نے دیگر اسرائیلی ہوابازوں کی طرح اپنے سابقہ نام وولفرمین کو ترک کرکے اختیار کیا تھا۔
تعلیم
[ترمیم]ایلان رامون نے 1972 میں ہائی اسکول مکمل کیا۔ اس کے بعد جامعہ تل ابیب سے برقیات اور شمارندی ہندسیات میں فاضل سائنس (Bs.c) کی سند حاصل کی۔
وفات
[ترمیم]ناسا کے جانب سے خلا میں داغا جانے والا کولمبیا خلائیہ میں خلائی سفر کے لیے ایلان رامون کو منتخب کیا گیا۔ لیکن کولمبیا کی تباہی میں ایلان رامون کی بھی وفات ہو گئی۔
حوالہ درکار
[ترمیم]- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ilan-Ramon — بنام: Ilan Ramon — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/7135431 — بنام: Ilan Ramon — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
ویکی ذخائر پر ایلان رامون سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |