اکیوسٹک کیٹی
Appearance
اکیوسٹک کیٹی (انگریزی: Acoustic Kitty) سی آئی اے کا ایک خفیہ پروگرام تھا۔ 1960 کی دہائی میں شروع کیے گئے اس پروگرام کا مقصد کریملین، روس اور روسی سفارت خانوں میں ایسی بلیاں چھوڑنا تھا، جن میں جاسوسی کے آلات نصب ہوتے۔ جانوروں کے امریکی ڈاکٹر صرف ایک گھنٹے کے آپریشن سے بلیوں میں جاسوسی کے آلات نصب کر سکتے تھے۔ اس پراجیکٹ پر 20 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔ سی آئی اے نے 1967 میں اس پراجیکٹ کو منسوخ کر دیا۔