مندرجات کا رخ کریں

اوز کا نرالا جادوگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اوز کا نرالا جادوگر
اصل سرورق
مصنفلیمین فرینک باؤم
مصورولیم ویلیس ڈینسلو
ملکامریکا
زبانانگریزی
سلسلہاوز کتب
صنفتخیلاتی، ادب برائے اطفال
ناشرجورج ایم ہل کمپنی
تاریخ اشاعت
17 مئی 1900ء

اوز کا نرالا جادوگر (انگریزی: The Wonderful Wizard of Oz) بچّوں کا ایک ناول ہے جسے امریکی مصنف لیمین فرینک باؤم نے تحریر کیا۔ یہ ناول پہلی بار 17 مئی 1900ء کو جورج ایم ہل کمپنی نے شکاگو میں شائع کیا۔ اپنی پہلی اشاعت سے آج تک یہ ناول متعدد بار شائع ہوتا رہا ہے۔ ناول کی مرکزی کردار ڈوروتھی گیل ہے جسے ایک زوردار آندھی میں ہوا کے بگولے اُس کے شہر کینساس سے اُڑا کر ایک اجنبی سرزمین اوز میں پہنچا دیتے ہیں۔ امریکی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرنے والے معروف ناولوں میں اس ناول کا بلند مقام ہے۔ کتاب کی کام یابی اور مقبولیت کے پیشِ نظر اس کی کہانی کو مختلف ادوار میں تھیٹر، ڈراموں اور فلموں کی صورت میں پیش کیا گیا۔ 1956ء سے یہ کتاب امریکا میں دائرہ عام کے تحت موجود ہے۔ باؤم نے اس کتاب کا انتساب ’’اپنی پیاری دوست اور کامریڈ’’ اپنی بیوی ماڈ گیج باؤم کے نام کیا ہے۔ جنوری 1901ء میں ناول کے ناشر جورج ایم ہل کمپنی نے 10 ہزار نسخوں پر مشتمل اس کی پہلی اشاعت کی چھپائی مکمل کی۔