امروتا سبھاش
امروتا سبھاش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 مئی 1979ء (45 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
والدہ | جیوتی سبھاش |
عملی زندگی | |
مادر علمی | قومی ڈراما اسکول |
پیشہ | ادکارہ ، پس پردہ گلوکار ، نغمہ ساز ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
مادری زبان | مراٹھی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، مراٹھی |
اعزازات | |
قومی فلم اعزاز برائے معاون اداکارہ (2013) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
امروتا سبھاش (انگریزی: Amruta Subhash) (ولادت: 13 مئی 1979ء) ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو مراٹھی اور ہندی فلموں، ٹیلی ویژن اور منچ میں کام کرتی ہیں۔ امروتا سبھاش نئی دہلی کے نیشنل اسکول آف ڈراما سے فارغ التحصیل ہیں۔ امروتا کو مراٹھی فلم آستو (2015ء) کے لیے قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ اور ہندی فلم گلی بوائے (2019ء) کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ سے نوازا گیا۔
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]امروتا سبھاش نے قومی ایوارڈ یافتہ فلم اور 2004ء میں اکیڈمی ایوارڈز میں داخل ہونے والی بھارتی فلم شواس سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 2015ء میں امروتا سبھاش نے مراٹھی فلم آستو کے لیے قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ اور ہندی فلم گلی بوائے کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ جیتا۔
فلمی گرافی
[ترمیم]سال | فلم | کردار | میڈیم | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2008ء | فراق | جیوتی | فلم | ہندی |
2008ء | ویلو | سنگی | فلم | |
2008ء | کنٹریکٹ | گونگا کی بیوی | فلم | ہندی |
2009ء | وہیر | پربھا | فلم | |
2009ء | تیا راتری پاوس ہوتا | روی | فلم | |
2009ء | گندھا | وینا | فلم | |
2010ء | ہاپس | – | فلم | بطور پس پردہ گلوکارہ |
2012ء | مسالا[1] | ساریکا | فلم | |
2012ء | اجینتھا | فلم | بطور پس پردہ گلوکارہ | |
2013ء | بالک پالک | ڈالی | فلم | |
2015ء | چڈیا | وشنوی | فلم | |
2015ء | قلعہ | فلم | ||
2015ء | آئلینڈ سٹی | فلم | ||
2016ء | رمن راگھو 2.0 | لکشمی، رمنا کی بہن | فلم | ہندی [2] |
2017ء | تی انی اتر | فلم | مراٹھی[3] | |
2018ء | زپریا | فلم | مراٹھی[4] | |
2019ء | گلی بوائے | رضیہ شیخ | فلم | ہندی |
2019ء | سیکرڈ گیمز | کوسم دیوی یادو | ویب سیریز | ہندی[5] |
2020ء | چوکید | فلم | ہندی |
ذاتی زندگی
[ترمیم]امروتا سبھاش کی پیدائش 13 مئی 1979ء کو ہوئی۔ سبھاش کا پیدائشی نام امروتا سبھاش چندر دھمبرے ہے۔ وہ جیوتی سبھاش کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اداکاری میں ان کی دلچسپی اپنی والدہ کی وجہ سے پیدا ہوئی۔[6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Shakti Salgaonkar (20 April 2012)۔ "Review: Masala (Marathi)"۔ زی نیوز۔ Mumbai۔ 17 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2013
- ↑ "Raman Raghav 2.0 movie review: With few mesmeric bits, Anurag Kashyap's film is atmospheric yet hollow"۔ 25 June 2016۔ 15 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2019
- ↑ Editorial Staff (14 July 2017)۔ "Ti Ani Itar (2017) - Marathi Movie"۔ 04 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2019
- ↑ Editorial Staff (28 May 2018)۔ "Ziprya (2018) - Marathi Movie"۔ 19 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2018
- ↑ "Ranveer doesn't bring his stardom to sets: Amruta Subhash"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 14 January 2019۔ 15 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2019
- ↑ Kulkarni, Shailesh (8 December 2009)۔ "'Learning to act is not enough', says Amruta Subhash"۔ زی نیوز۔ Mumbai۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2013
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر امروتا سبھاش سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1979ء کی پیدائشیں
- 13 مئی کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پونہ کی اداکارائیں
- مراٹھی اداکار
- مراٹھی سنیما کی اداکارائیں
- نیشنل اسکول آف ڈراما کے فضلا
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- فلم فیئر فاتحین
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- ملیالم فلمی اداکارائیں