الکریم
الکریم اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔
اللّٰہ سبحانہ و تعالی کریم ہے جو بہت کرم کرنے والے ہیں نہایت فیاض ہے، فضل کرنے والے ہے، سخاوت کرنے والے ہے، بہت عزت والے ہے اور عزت دینے والے، اللّٰہ سبحانہ و تعالی ایسا الکریم ہے جو بلا معاوضہ عطاء فرماتے ہیں بغیر کسی سبب کے عطاء فرماتے ہیں دینے کے لیے کسی وسیلے کا محتاج نہیں، عطا کرنے کے بعد احسان نہیں جتاتا ، عطا کرنے پر خوش ہوتا ہے، مخلوق کے مانگنے پر خوش ہوتا ہے،
اللّٰہ سبحانہ و تعالی اپنا کرم ہر ایک کے ساتھ مختلف طریقوں سے کرتا ہے کسی پر علم کے ساتھ کرم نوازی کرتا ہے تو کسی کے ساتھ مال و دولت سے کرم نوازی کرتا ہے اور کسی کو یہ دونوں چیزیں عطاء فرماتا ہے، اللّٰہ سبحانہ و تعالی الکریم کو دینے کے لیے کسی کے مشورے یا فیصلے کی ضرورت نہیں وہ اپنی حکمت سے جسے چاہتا ہے عطاء کرتا ہے۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالی ایسا کریم ہے جو دے کر خوش ہوتا ہے اور لینے والے کی شکر پر ان کی بہتر قدردانی کرتا ہے۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالی اپنی ذات صفات افعال اور اعمال میں بہت وسعت والا ہے۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالی کا عرش بھی کریم ہے قران مجید میں اللّٰہ تعالی فرماتا ہے،
بہت بلند ہے اللّٰہ بادشاہ، حقیقی نہیں کوئی الہٰ برحق مگر وہی رب ہے عرش کریم کا۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالی کی سخاوت ہر ایک مخلوق کے لیے ہے خصوصا ان لوگوں کو دیتا ہے جو اس کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا بے شک تمھارا رب بہت باحیا اور کریم ہے جب اس کا بندہ اس کے سامنے ہاتھ اٹھاتا ہے تو انھیں خالی لٹاتے ہوئے اسے اپنے بندے سے شرم آتی ہے اور وہ اسے ضرور عطاء فرماتا ہے۔
اللّٰہ تعالی ہم پر بھی اپنی رحمتوں کی باریشںیں کرے ۔
اپنی زندگی میں کرم و سخاوت کی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
جب کسی رسوائیاں پریشانی کا سامنا ہو تو اللّٰہ سبحانہ و تعالی کی صفت کے ساتھ یہ دعا مانگیں ، اے عزت دینے والے مجھے بھی عزت عطاء فرما اور مجھے دنیا اور اخرت کی رسوائی سے بچا لے ۔ آمین
حوالہ جات
[ترمیم]اسماء الحسنیٰ
|
---|
اللہ • الرحمٰن • الرحیم • الملک • القدوس • السلام • المؤمن • المہیمن • العزیز • الجبار • المتکبر • الخالق • الباری • المصور • الغفار • القہار • الوہاب • الرزاق • الفتاح • العلیم • القابض • الباسط • الخافض • الرافع • المعز • المذل • السمیع • البصیر • الحکم • العدل • اللطیف • الخبیر • الحلیم • العظیم • الغفور • الشکور • العلی • الکبیر • الحفیظ • المقیت • الحسیب • الجلیل • الکریم • الرقیب • المجیب • الواسع • الحکیم • الودود • المجید • الباعث • الشہید • الحق • الوکیل • القوی • المتین • اولی • الحمید • المحصی • المبدی • المعید • المحیی • الممیت • الحی • القیوم • الواجد • الماجد • الواحد • الصمد • القادر • المقتدر • المقدم • المؤخر • الاول • الآخر • الظاہر • الباطن • الوالی • المتعال • البر • التواب • المنتقم • العفو • الرؤف • المقسط • الجامع • الغنی • المغنی • المانع • الضار • النافع • النور • الہادی • البدیع • الباقی • الوارث • الرشید • الصبور • مالک الملک • ذو الجلال و الاکرام |
یہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی فہرست ہے |