الاستبصار فیما اختلف فیہ من الاخبار (عربی : الاستبصار فیما اختلف فیہ من الاخبار) یا عام طور سے الاستبصار یا استبصار بھی کہا جاتا ہے۔ تمام شیعہ مسلمانوں کے نزدیک یہ مجموعہء احادیث روئے زمین پر قرآن کے بعد سب سے مستند کتاب ہے۔
یہ کتاب شیخ الطائفہشیخ طوسی (م ٤٦٠ ق) کا مرتب کردہ شہرہ آفاق بہترین مجموعہء احادیث ہے جو عظیم ترین کتب اربعہ میں سے ایک ہے۔ انھوں نے اس کتاب کو تہذیب الاحکام کے بعد تالیف کیا ہے، اس کتاب میں فقہی احادیث کی کامل طور سے طبقہ بندی اور ا ن کو ایک جگہ جمع کرتے ہوئے اختلافی احادیث کو بھی ذکر کیا گیا ہے، یعنی ہر باب میں مختلف مسائل سے متعلق روایات کو ذکرکیا ہے اور پھر ان روایات کو نقل کیا ہے جو پہلی احادیث کے مخالف ہیں، حقیقت میں یہ کتاب متعارض، مخالف اوراسی طرح ان کے صحیح اور معتبر ہونے کی تحقیق کا بہترین مجموعہ ہے، یہ کام تاریخ اسلام میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا کام ہے۔ انھوں نے اس کتاب میں تقریبا پانچ ہزار پانچ سو متعارض روایات کو فقہ کے مختلف ابواب میں ذکر کیا ہے ۔