مندرجات کا رخ کریں

ابو سعید میرزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو سعید میرز
میرزا (شاہی لقب)
بادشاہ
سمرقند: 1451–1469
ہرات: 1459–1469
نسلسلطان احمد مرزا
سلطان محمود مرزا
عمر شیخ مرزا
دیگر
شاہی خاندانخاندان تیموری
پیدائش1424ء
ہرات
وفات1469ء ( عمر: 45 سال)

ابو سعید میرزا بن محمد بن میران شاہ بن تیمور (1424ء تا 1469ء) تیموری سلطنت کے ایک حکمران تھے جو موجودہ قازقستان، ازبکستان، ایران اور افغانستان پر مشتمل تھی۔ ابو سعید امیر تیمور کا پڑ پوتا، میران شاہ کا پوتا اور الغ بیگ کا بھتیجا تھا۔ وہ وادئ فرغانہ کے حاکم عمر شیخ مرزا کا والد اور ہندوستان کی سلطنت مغلیہ کے بانی ظہیر الدین بابر کا دادا تھا۔ ابتدا میں ابو سعید نے فوجی لشکر تشکیل دیا لیکن سمرقند و بخارا میں قدم جمانے میں ناکام ہوا اور بالآخر یاسی میں اپنا اڈا قائم کیا۔ 1450ء تک ترکستان کا بیشتر علاقہ فتح کر لیا۔ 1451ء میں اس نے ابو الخیر خان کی زیر قیادت ازبک کی مدد سے سمرقند پر بھی قبضہ کر لیا اس طرح تیموری سلطنت کا تمام مشرقی حصہ اس کے زیر نگیں آ گیا۔ اس نے 1458ء میں فتح ہرات کے ساتھ ثابت کر دیا کہ وہ وسط ایشیا میں سب سے طاقتور تیموری شہزادہ ہے۔ 1459ء میں اس نے تین تیموری شہزادوں کی افواج کو ایک جنگ میں شکست دی اور 1461ء تک مشرقی ایران اور افغانستان کا بیشتر حصہ حاصل کر لیا۔ 1469ء میں آذربائیجان کے پہاڑوں میں آق قویونلو ترکمانوں کے خلاف ایک مہم کے دوران میں وہ گرفتار ہو گیا اور اوزون حسن کے ہاتھوں مار دیا گیا۔ ابو سعید صوفیوں سے خاص عقیدت رکھتا تھا اور نقشبندی سلسلے کے شیخ خواجہ عبید اللہ احرار سے بہت قریبی تعلق رکھتا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]