مندرجات کا رخ کریں

آدھیان سمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آدھیان سمن

آدھیان سمن (پیدائش: 13 جنوری 1988ء، ممبئی، بھارت) ایک بھارتی اداکار ہیں جنھوں نے بالی ووڈ میں حال دل نامی فلم سے اپنے کام کا آغاز کیا۔ وہ بھارتی اداکار شیکھر سمن کے بیٹے ہیں۔

تعارف

[ترمیم]

آدھیان سمن اداکار شیکھر سمن اور الکا سمن کے بیٹے ہیں۔ آدھیان کی پہلا فلم انل دیوگن کی ہدایت اور کمار مگت کی تیار کردہ حال دل تھی اور پہلی کامیاب فلم عمران ہاشمی اور کنگنا رناوت کی 2009 کی فلم راز 2 تھی۔ مہیش بھٹ کی فلم جشن میں وہ بطور ہیرو نظر آئے مگر یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی، تاہم مبصرین نے ان کی اداکاری کو سراہا۔ ان کی اگلی فلم اجے دیوگن اور تمنا کے ساتھ 2013ء میں ریلیز ہوئی جس کا نام ہمت والا تھا۔

فلمیں

[ترمیم]
سال فلم کا نام کردار کا نام
2008 حال دل روہت
2009 راز 2 یش
2010 جشن آکاش
2012 فاسٹ فارورڈ سمر
2013 دہرادون ڈائری
2013 ہمت والا

حوالہ جات

[ترمیم]

َ