مندرجات کا رخ کریں

رضاعت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رضاعت

رضاعت سے مراد کسی نومولود یا کم عمر بچے کو دودھ پلانا۔[1] حالاں کہ دنیا کے مختلف حصوں میں مائیں اپنے بچوں کو مختلف عمروں تک خود کا دودھ پلاتی ہیں، مگر عام طور سے رواج پیدائش سے لے کر چھ ماہ تک زیادہ دیکھا گیا ہے۔ کچھ معاشروں میں یہ میعاد بڑھ کر دو سے تین سال بھی ہے۔ جب کہ کچھ ماں اس سے بھی کہیں زیادہ عمر تک بچوں کو دودھ پلاتی ہوئی بھی پائی گئی ہیں۔

رضاعت کے فوائد

[ترمیم]
  • ماں کا دودھ وہ تمام ضروری مغذیات فراہم کرتا ہے جو بچے کی زندگی کے شروع کے چھ مہینے میں اس کی تمام ضروریات کو پوری کرتی ہیں۔
  • اس میں موجود پروٹین زود ہضم اور جذب ہوجاتی ہے۔
  • اینٹی باڈیز اور امیونو گلوبولین سے بھر پور ماں کا دودھ بچوں کی بیماری سے مدافعت کی طاقت کو مضبوط کرنے میں معاون ہے۔
  • اس سے الرجی اور انفیکشن کا امکان کم ہوتا ہے۔
  • اس سے ماں اور بچوں کے رشتے اور گہرے ہو جاتے ہیں۔
  • یہ بوتل کے دودھ کی مصنوعیت اور عدم صحت کے ماحول سے پاک ہے۔ [2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. http://www.urduinc.com/english-dictionary/رضاعت-meaning-in-urdu
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 14 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2018